اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ سیاحت و ثقافت کے ڈائریکٹر کامبیز مشتاق گوہری نے کہا ہے کہ چا بہار اور کراچی کے درمیان قربت کے پیش نظر ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے سمندری راستوں کے استعمال ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکیس مارچ سے شروع ہونے والے نئے ایرانی سال کے دوران چابہار اور کراچی کے درمیان فیری سروس کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
کامبیز مشتاق گوہری نے بتایا کہ فیری سروس کے آغاز کے لیے ابتدائی مذاکرات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیری سروس کے آغاز سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحوں اور شہریوں کی آمد و رفت کا سلسلہ تیز ہوگا اور باہمی تعلقات فروغ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں چابہار اور کراچی کے درمیان ہفتے میں ایک فیری سروس چلائی جائے گی اور بعد ازاں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
.......
/169